کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہامحکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ،بارکھان5 ، دالبندین3، گوادر 13، قلات منفی1، خضدار4 ،لسبیلہ 13، نوکنڈی 8، سبی 7، تربت 11، ژوب 1اور زیارت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا آج جمعہ کوئٹہ اورژوب، ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔