کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری نے ایک بیان میں 31 دسمبر کو شہید کامریڈ ماسٹر عنایت بلوچ کی 17ویں برسی کے موقع پرانکی بلوچ قومی تحریک کے ساتھ طویل سیاسی وابستگی جمہوری انداز میں جدوجہد اورقربانیوں کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہید نے نا مساعد حالات میں قوم کے ساتھ نا انصافیوں کے خلاف آواز بلند کی اور کبھی مصلحت پسندی کے شکار نہیں ہوئے نا اصولی پر سودا بازی کی قومی حقوق کے لیے اپنے سیاسی جدوجہد کا آغاز بی ایس او کے پلیٹ فارم سے کیا اور وہ زندگی کے آخر دم تک بی این پی سے وابستہ رہے ایسی سوچ رکھنے والے فرد کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔