• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کو الیکٹریکل اور مکینیکل آلات کی تفصیلی انسپکشن کے لیے آج سے  2 فروری تک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تعمیراتی معاہدے کے مطابق کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے آلات کا تفصیلی معائنہ کریں گے۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ گزشتہ 8ماہ میں نیشنل گرڈ کو ایک ارب 80کروڑ یونٹ بجلی مہیا کرچکا ہے، اس کے تفصیلی انسپکشن کے لئے جنوری کا انتخاب کیا گیا تھاکیونکہ اس دوران دریامیں پانی کی آمد کم ہوتی ہے۔

تفصیلی انسپکشن کے لئے نیلم جہلم پاور ہاؤس 5جنوری سے 2فروری تک بند رہے گا، انسپکشن کے بعد نیلم جہلم پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہوجائے گی ۔

تازہ ترین