• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ملک حاکمین ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں اٹک میں سپرد خاک

لاہور(سپشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ، سابق صوبائی وزیر اور سینیٹ کے رکن ملک حاکمین خان کو اٹک میں ہزاروں سوگواروں کی موجود گی میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،ان کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی پیر کی صبح گیا رہ بجے اٹک میں انکے گھر ہو گی۔ ملک حاکمین کے بیٹے ملک شاہان خان اور دیگر اہل خانہ ان کی میت کو لاہور سے ہفتہ کی صبح لے کر روانہ ہوئے اور اٹک پہنچنے کے بعد ان کی نماز جنازہ سہ پہر تین بجے ان کے گائوں شین باغ اٹک میں ادا کی گئی جس کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف، شاہد خاقان عباسی، فرحت اللہ بابر، زمرد خان، عامر پراچہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ، کارکنوں اور مقامی شہریوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ان کے بیٹے ملک شاہان نے کہا ذوالفقار علی بھٹو نے ملک حاکمین کو صوبائی کابینہ میں پانچ اہم وزارتیں دیں اور تمام عمر جیالوں کی طرح زندگی بسر کی تھی اور بھٹو کی سالگرہ کے دن ان کی وفات ہوئی ، ان کی سیاسی زندگی کا سفر باون سال پر محیط تھا لیکن یہ باب بند ہو گیا۔
تازہ ترین