لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم الثاقب کی لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہرام سرور کی صاحبزادی سےمنگنی ہوگئی ۔منگنی کی تقریب لاہور کے ایک ہوٹل میں ہوئی جس میں اعلٰی عدلیہ کے جج صاحبان اور دونوں خاندانوں کے عزیز واقارب نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔تقریب انتہائی گھریلو نوعیت کی تھی۔