• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرنے والے نہیں، ثابت کرینگے ہماری قیادت بے قصور ہے، خواجہ آصف

اگوکی (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کےرہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ عوام فکر نہ کریں انہیں غیر سیاسی لوگوں کے ظلم وستم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ ہم ڈر نے والے نہیں ہیں، ثابت کرینگے کہ ہمارے قائدین بے قصور اور انہیں ملک کی خد مت کر نے پر سزا دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سٹی صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ نصرت جمشید ملک کی قیادت میں پارٹی خواتین کے وفدسے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عمران خان کی حکومت ناکام ہوگئی، ہر طرف مہنگائی ، جرائم کا راج ہے۔ بلند دعوے کرنے والے جلد اقتدار سے باہر ہونگے اور حقیقی جمہوری جماعت مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کی حکومت ہوگی۔ ملک وقوم کی خدمت کرنے والے میاں نوازشریف کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا ہے لیکن مسلم لیگ ن گھبرانے اور ڈرنے والے نہیں بلکہ پاکستان کی خالق جماعت ہی مسلم لیگ ہے۔
تازہ ترین