• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

2019ء کا پہلا سورج گرہن‘چین‘روس‘جاپان میں دیکھا گیا


لاہور(این این آئی‘اے پی پی)دنیاکےمختلف ممالک میں سال 2019ء کا پہلا سورج گرہن دیکھا گیا تاہم پاکستان میں اس کا نظارہ نہ کیا جا سکاتاہم پاکستان میں رواں سال مزید2چانداور3سورج گرہن ہونگے۔محکمہ موسمیات کےمطابق سورج گرہن کادورانیہ پاکستانی وقت کےمطابق سہ پہر4بجکر34منٹ سے رات8 بجکر49منٹ تک تھا۔بین الاقوامی ماہرین فلکیات کےمطابق سورج گرہن کامکمل نظارہ شمال مشرقی ایشیا‘شمالی پیسفک ‘روس‘کوریا‘تائی پےاورٹوکیوسمیت دیگرممالک میں کیاگیا‘چاندکےسورج کے سامنے سے گزرنےکامنظرجاپان‘جنوبی کوریا، شنگھائی اورروس کے مشرقی علاقوں میں واضح دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال 2 چاند گرہن اور3سورج گرہن ہونگے‘سال نوکادوسراسورج گرہن 2 اور3 جولائی کےدرمیان ہوگاجبکہ نئےسال کا پہلا چاند گرہن 21 جنوری کوہوگا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گاتاہم دوسرا چاندگرہن 16 اور17 جولائی کو پاکستان بھرمیں دیکھاجائےگا۔

تازہ ترین