• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کا مالی بحران، پاکستان کی پرولیگ میں شرکت مشکوک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے پرو ہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ پہلے چھ میچوں کے لئے مالی بحران میں مبتلا پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ڈھائی سے تین کروڑ روپے درکار ہیں ۔ پاکستانی ٹیم کو کم از کم 7 روز پہلے ارجنٹائن پہنچنا ہے جہاں 2 فروری کو اس کا پہلا میچ ہوم سائیڈ سے شیڈول ہے، پرولیگ کی تیاری کے لیے ٹیم کا کیمپ لاہور میں جاری ہے تاہم ابھی تک ٹیم کے سفری اخراجات کا بندوبست نہیں ہوسکا ہے۔ ورلڈکپ کے لیے روانگی سے پہلے ٹیم کو اسپانسرز کرنے کا دو سال کا معاہدہ کرنے والے حکام نوے لاکھ پی ایچ ایف کو دے چکے ہیں باقی رقم انہوں نے نئے مالی سال شروع ہونے پر ادا کرنی ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو کئی خطوط لکھنے کے باوجود پی ایچ ایف کو گرانٹ نہیں مل پارہی۔ ذرائع کے مطابق ایک تجویز سامنے آئی ہے کہ فنڈز نہ ہونے کو جواز بناکر پرولیگ سے نام واپس لے لیا جائے۔ پرو ہاکی لیگ میں بڑے مارجن سے یقینی ہار اور بدنامی کے بجائے نوجوان لڑکوں پر مشتمل ٹیم کو جاپان اور ملائشیا کے پریکٹس ٹورز پر بھیج دیا جائے۔

تازہ ترین