• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے10جنوری 2013کو منظم سازشناکام بنائی،کوئٹہ یکجہتی کونسل

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کوئٹہ یکجہتی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ دس جنوری 2013 بدترین دہشتگردی کی مثال تھی جس روز کوئٹہ کے 85 سے زائد نہتے شہری شہید کئے گئے ملک اور قوم کی خلاف اس سازش کو کوئٹہ کے شہریوں نے باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ناکام بنایا بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے کے بعد ملک بھر میں ہونے والے پر امن دھرنوں نے دہشتگردی اور بدامنی کے خلاف منظم محاذ قائم کیا سول سوسائٹی اور امن چاہنے والوں نے اپنے شدید ردعمل کے ذریعے ملک بھر میں نظام کو مفلوج کردیا تھا کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں میں دئیے جانے والے دھرنوں کی باز گشت پوری دنیا میں سنائی دی گئی جس سے امن کیلئے دھرنے دینے والوں کے حوصلے بلند ہوئے کوئٹہ کے غیور عوام نے پرامن دھرنے سے ثابت کیا کہ تشدد کا جواب تشدد کی بجائے پرامن جموری دھرنوں سے دیا جاسکتا ہے جو ہر انسان کا آئینی اور بنیادی حق ہے بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ یکجہتی کونسل کے دفتر میں شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ اور قرآن خوانی ہوگی امام بارگاہ نیچاری میں چار سے چھ بجے ہوگی جبکہ نماز عصر کے بعد شہدا چوک پر شمع اس عہد کے ساتھ روشن کی جائی گی کہ دہشتگردی کرنے والے امن چاہنے والوں کا مقابلہ کسی صورت نہیں کرسکتے۔
تازہ ترین