• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت کاشیلٹرہوم بنانےکامنصوبہ لاجواب ہے،چوہدری نثار

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا ٹرمپ کو جراتمندانہ جواب قابل تعریف ، شیلٹر ہوم منصوبہ لاجواب ہے،حکومت کو کارکردگی دکھانے کیلئے وقت ملنا چاہیے۔ مسلم ممالک سے ملنے والی امداد کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو نہیں جاتا جبکہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔ پیر کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت باتیں کم اور کام پر توجہ زیادہ دے جبکہ حکومت کو کارکردگی دکھانے کا پورا موقع ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو غیر روایتی وزیر اعظم بننا چاہیے۔
تازہ ترین