• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ ،لڑکی کی ہلاکت کو تین ہفتے گزر گئے، ملزم گرفتار نہ ہوسکا

ٹھٹھہ (نامہ نگار) ٹھٹھہ کے ور شہر میں 13سالہ لڑکی عابدہ ملاح کی ہلاکت پرسندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب واقعہ کو تین ہفتے گزر گئے ہیں لیکن پولیس اب تک مرکزی ملزم کو گرفتارنہیں کرسکی ہے۔ مرکزی ملزم صدیق پنہور کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے عدالت سے عارضی ضمانت کرائی ہے۔ لڑکی کے قتل کا مقدمہ انچارج پیرپٹھو پولیس اے ایس آئی محمد صدیق پنہورسمیت چار اہلکاروں کیخلاف درج ہے۔۔مقدمہ میں نامزد تین پولیس اہلکار گرفتار کئے جا چکے ہیں، جبکہ مرکزی ملزم اے ایس آئی تاحال فرار ہے۔ 12دسمبرکوپولیس نے مبینہ موٹرسائیکل چور کی گرفتاری کے لئے ورشہرمیں ملاح برادری کے گھروں پر چھاپہ مارا تھا، ملاح برادری کی طرف سے مزاحمت پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے 13سالہ لڑکی عابدہ ملاح جاں بحق ہوگئی تھی۔ واقعے کی تحقیقات کےلئے ڈی آئی جی حیدرآبادنعیم شیخ نےانکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔
تازہ ترین