• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور میں مشینی دستوں کی مشقوں کامعائنہ، سرحدوں کے اندر اور باہر امن چاہتے ہیں، جنرل باجوہ

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، سرحدوں کے اندر اور باہر امن چاہتے ہیں ، پاکستان بابائے قوم کے وژن کے تحت امن چاہتا ہے، بہتر طور پر آراستہ ، پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج امن کی ضمانت اور جنگ روکنے کا سبب ہے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےگزشتہ روز بہاولپور کور کے زیر اہتمام مشینی دستوں کی سرمائی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی موسم سرما کی اجتماعی ٹریننگ کے دوران دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میکنائزڈ فارمیشن کی مختلف نوعیت کی حربی مشقیں دیکھیں اور جوانوں، افسروں کے تربیتی معیار، تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے،سرحدوں کے اندر اور باہر امن چاہتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ بہتر طور پر آراستہ، پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج امن کی ضمانت ہے، بہترین تربیت یافتہ فوج جنگ روکنے کا سبب ہوتی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف لڑنےکے تجربے سے سخت جان فورس بن چکی ہے، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشرقی سرحد کے ساتھ فورٹ عباس سیکٹر میں ایک انفنٹری فارمیشن کا بھی دورہ کیا۔

تازہ ترین