• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے گوادر ماسٹر پلان کا ڈرافٹ تیار کرلیا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومت نے گوادر ماسٹر پلان کا ڈرافٹ تیار کرلیا اور سٹی ڈویلپمنٹ کے استعمال کیلئے 310 اعشاریہ 62 اسکائر کلومیٹر کے رقبہ بشمول رہائشی ہاؤسنگ علاقوں کے مقصد کیلئے سفارش کردی۔ ڈویلپمنٹ مقاصد کیلئے گوادر ماسٹر پلان کے تحت سفارش کیا گیا مجموعی منصوبہ بند رقبہ 1201 اعشاریہ 15 اسکوائر کلومیٹر ہے، اسے تین اہم حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ڈویلپمنٹ رقبہ، ممنوعہ رقبہ اور بقیہ دیگر استعمال کا رقبہ شامل ہیں۔ شہر کی ترقی کیلئے مجموعی طور پر 310 اعشاریہ 6 اسکائر کلومیٹر میں سے تقریباً 103 اسکوائر کلومیٹر رہائشی مقاصد کیلئے مختص کیا جائے گا۔ شہری ترقی کیلئے مجموعی رقبہ میں سے تقریباً 33 فیصد رہائشی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
تازہ ترین