• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں،آئی ایم ایف سے رابطہ ہے، دوستوں سے لئے گئے قرض پر سود دینا ہوگا،اسد عمر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ / نیوز ایجنسیز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آڈٹ کے ادارے کا مضبوط ہونا معاشی ترقی اور استحکام کیلئے ضروری ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں، آئی ایم ایف سے رابطہ ہے، دوستوں سے لئے گئے قرض پر سود دینا ہوگا ، بجلی، گیس کی قیمتیں بڑھنے کا غریبوں پر اطلاق نہیں ہوا،منی بجٹ میں سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں فراہم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اسلام آباد میں پاک چین پبلک آڈٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کو ایمانداری ، شفاف اور دانشمندانہ طریقے سے خرچ کرنا ہماری ذمہ داری ہے،اس حوالے سے آڈیٹر جنرل کا کردار اہم ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اداروں کو مضبوط کرنے پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز کے بہتراستعمال کو یقینی بنانے اورآڈٹ نظام کی بہتری کیلئے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کو اپنی بھرپور صلاحیت کوبروئے کار لائے۔
تازہ ترین