• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فائرنگ سے دکاندار جاں بحق، قاتلہ سمیت 3 گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندارجاں بحق ہو گیا جبکہ نارتھ کراچی میں موٹرسائیکل سوار 2 مسح ملزمان نے لوٹ مار کی۔

ادھر شاہ لطیف پولیس نے سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی کے قتل میں ملوث ایک ملزمہ کو گرفتار کر لیا، گڈاپ سٹی سے بھی 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے۔

کورنگی ڈیڑھ نمبر کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے کولڈ ڈرنک کی دکان پر لوٹ مار کی جس کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35سالہ محمد عمر ولد سکندر کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ادھر شاہ لطیف پولیس نے گھریلو جھگڑے کے دوران گلا دبا کر دیورانی کو قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا، مقتولہ روبینہ کے گھر والے نواب شاہ کے رہائشی ہیں۔

پولیس کی جانب سے اطلاع کر دی گئی ہے، لواحقین اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے پر قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

سرسید میں ڈکیتی

سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 11 اے میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موٹرسائیکل سوار2 مسلح ملزمان نے گھر کے باہر موجود شہری سے قیمتی موبائل فونز اور نقد رقم لوٹی اور اطمینان سے فرار ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزمان اب تک متعدد وارداتیں کر چکے ہیں، ڈکیتی مزاحمت پر خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بنا چکے ہیں۔

گڈاپ سے 2منشیات فروش گرفتار

گڈاپ سٹی کے علاقے سے پولیس نے 2 منشیات فروشوں اللہ بخش اور گل محمد کو منشیات اور نقد رقم سمیت گرفتار کر لیا۔

تازہ ترین