چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لواری ٹنل کھولنے سے متعلق یقین دہانی پر ازخود نوٹس نمٹا دیا ۔
لواری ٹنل کھولنے سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر معاملہ حل ہوگیا ہے تو اسے مز ید چلانے کی ضرورت نہیں، ہم نے رپورٹ دے دی ہے پہلے بھی 18 گھنٹے ٹنل کھلی رہتی تھی، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ضلعی سطح پر اشتہارات بھی چلا رہی ہے۔
عدالت نے ضلعی انتظامیہ کی ٹنل کھو لنے سے متعلق یقین دہانی پر ازخو د نوٹس نمٹا دیا ، واضح رہے کہ چیف جٹس نے ٹنل کی بندش پر مقامی افراد کے احتجاج پر نوٹس لیا تھا۔