• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیم نہ بنا کر مجرمانہ غفلت کی گئی، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم نہ بنا کر مجرمانہ غفلت کی گئی ، 40 سال تک ڈیم کیوں نہیں بنے ،یہ معاملہ دیکھنا چاہیے ، عوام کو بھی پتا چلنا چاہیے کہ ڈیموں کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے والے کون تھے؟

چیف جسٹس ثاقب نثارنے آبی ذخائر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی کمی کو ڈیم بنا کر ہی پورا کیا جاسکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان سے بھی کہا تھا کہ آبی ذخائر نہ بننے کا معاملہ دیکھنا ہوگا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی رو سے بھی پاکستان کو پورا پانی نہیں مل رہا۔

تازہ ترین