• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسانہ نگار خالدہ حسین انتقال کر گئیں

اسلام آباد د(جنگ نیوز) ممتاز افسانہ نگار خالدہ حسین انتقال کر گئیں۔ وہ 18 جولائی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد ڈاکٹر اے جی اصغر انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے ۔خالدہ نے 1954ء میں لکھنے کا آغاز کیا تھا۔ شادی سےپہلے وہ خالدہ اصغر کے نام سے لکھتی تھیں۔خالدہ حسین کے افسانوں کے مجموعےجینے کی پابندی،میں یہاں ہوں، پہچان، دروازہ، مصروف عورت، خواب میں ہنوز ہیں۔ ایک ناول کاغذی گھاٹ بھی لکھا۔ انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارگردگی بھی دیا گیا تھا۔
تازہ ترین