• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈی جی پوسٹ کوسپیشل الائونس واپس لینے سے متعلق چترال کے ملازمین کی درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان پوسٹ چترال کے ملازمین کی اسپیشل الاونس واپس لینے سے روکنے کی درخواست نمٹاتے ہوئے ڈی جی پوسٹ کو دشوار گزار علاقوں کے ملازمین کی درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ پاکستان پوسٹ چترال کے ملازمین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ اس موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چترال کے دشوار گزار علاقوں کے ملازمین کے لئے 75 فیصد اسپیشل الاونس دیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت ڈی جی پوسٹ کوملازمین کو دیا گیا الاونس واپس لینے سے روکے اور جن ملازمین سے الاونس واپس لیا گیا ہے وہ بھی واپس کرنے کاحکم دیا جائے۔ فاضل جسٹس نے درخواست گزاروں کا موقف سننے کے بعد مذکورہ احکامات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
تازہ ترین