• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ شہر میں نئی ہاؤسنگ اسکیمیں متعارف کرائی جائیں ، بشریٰ رند

کوئٹہ (اے پی پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی معاون خصوصی برائے کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی محترمہ بشری رند نے کہاہے کہ موجودہ صوبا ئی حکو مت وزیر اعلیٰ جا م کمال خان کی سر بر اہی میں صو بے کی تر قی اور خو شحالی کیلئے گراں قدر خدمت انجا م دے رہی ہے ۔کوئٹہ میں شہر میں نئی ہاؤسنگ اسکیمیں متعارف کرائی جائیں جس سے متوسط اورغریب طبقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں۔ڈویلپمنٹ اتھارٹی کاشہر میں ترقی کے حوالے سے کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ان خیالات کااظہاربشریٰ رند نے جمعہ کوکیو ڈی اے کے دفترکا دورے موقع پر گفتگو میں کیا۔اس موقع پرڈی جی کیو ڈی قمر مسعود بلوچ نے متحرمہ بشریٰ رند کو کیو ڈی اے کی کارکردگی اور اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ بشریٰ رندنے کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارگردی کو سراہاتے ہوئے ڈی جی کیو ڈی اے قمر مسعود بلوچ اور دیگر عملے کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ مخلص اور محنتی سرکاری ملازمین کسی بھی محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے عوا م کوان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں۔صوبائی حکومت ایک وژن کے مطابق کام کررہی ہے عوام بہت جلد ہی تبدیلی محسوس کرینگے۔
تازہ ترین