• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں 38سوپو لیس اہلکار تعینات ،خصوصی ناکہ جات بھی قائم ہیں،ڈی آئی جی پولیس

کوئٹہ (اے پی پی)ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا پولیس کے فرائض میں شامل ہے پولیس اہلکار عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنے فرائض کی ادائیگی میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹانے کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ رہی ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ نے بتایا کہ کوئٹہ میں اہم اور حساس مقا ما ت پر پو لیس کی نفری کی تعیناتی کے علاوہ فرنٹیئرکور کا گشت بھی جاری ہے اور کوئٹہ کے پانچ مختلف مقاما ت پر کوئیک رسپا نس فور س کے اہلکار تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری نمٹا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں 38 سو پو لیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ خصوصی ناکہ جات بھی قائم ہیں ۔
تازہ ترین