• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعی یہ والی پارلیمنٹ جعلی لگتی ہے، خورشید شاہ

سکھر(چوہدری محمدارشاد)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید احمد شاہ نےکہاہےکہ عمران خان اس پارلیمنٹ کو جعلی کہتے تھے اور یہاں آنے سے گریز کرتےتھے تھے،واقعی یہ والی پارلیمنٹ جعلی لگتی ہے جہاں سے انہیں بلاجواز80 ووٹ مل گئے اور وہ وزیر اعظم بن گئے،اسی لیے عمران خان اس پارلیمنٹ میں بھی نہیں آتے ہیں وہ روزانہ پارلیمنٹ میں آنے کے دعوے کہاں گئے،عمران خان یاد رکھیں جو پارلیمنٹ سے بھاگا وہ کہیں کا نہیں رہا اور عمران خان اب پارلیمنٹ سے بھاگ رہےہیں، گرینڈ اپوزیشن الائنس بنناچاہیے میں اس کے حق میں ہوں کیونکہ موجودہ حکومت نااہل اور ناکارہ ہے،وہ اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کررہےتھےسید خورشید احمد شاہ نےکہاکہ نواز شریف دو ماہ میں جیل سے باہر آجائیں گے کیونکہ حکومت نے جو چارجز ان پر لگائے ہیں اس پر ان کو سزاء نہیں ہوپائے گی میں خود وکیل ہوں اور وکلاء سےبھی بات چیت ہوتی ہےمجھےلگتاہے نوازشریف کوسزانہیں ہوگی ۔
تازہ ترین