• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کاتاحال حلف نہ اٹھانےپرالیکشن کمیشن کا کارروائی کافیصلہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پی پی حلقہ 10پنجاب سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والےسابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے تاحال رکنیت کا حلف نہ اٹھانے پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے رکن اسمبلی کے حلف کے لیے مدت مقرر کرنے کے حوالے سے سفارش کرنے فیصلہ کیا گیا ہے،اس اقدام کے بعد مقررہ مدت تک حلف نہ لینے کی صورت میں نشست خالی قرار دے دی جائے گی،سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے 5ماہ گزر جانے کے باوجود حلف نہیں اٹھایا،الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ کوئی بھی نو منتخب رکن حلف اٹھانے کے بغیر رکن اسمبلی تصور نہیں کیا جاسکتا،الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل کردہ لیگل فریم ورک کمیٹی آئندہ اصلاحات میں اس سقم کو دور کرنے کے لیے اپنی سفارشات تیار کرے گی۔
تازہ ترین