• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی صوبائی دارالحکومت میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تین بجے کے قریب ہلکی بارش شروع ہوئی جوایک گھنٹے تک جاری رہی برفباری کا سلسلہ چاربجے کے قریب شروع ہو اجو 15منٹ جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3، بارکھان6، دالبندین5، گوادر14، قلات منفی 2، خضدار6، لسبیلہ 15،نوکنڈی 5، سبی 7،تربت 16، ژوب صفراور زیارت میں منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ کوئٹہ میں 3،بارکھان1،لسبیلہ7،ژوب 3اور زیارت میں 8 ملی میٹر بارش اور 2ملی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی آج اتوار کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا۔
تازہ ترین