• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر کیفے پر مسلح افراد کاحملہ ،3افراد زخمی،6افراد گرفتار

لندن( پی اے ) مانچسٹر کے ایک کیفے پر گزشتہ روزمسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے جنھیں ہسپتال پہنچادیاگیا ہے ، پولیس نے6مبینہ حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق پرنسس روڈ موس سائیڈ پر واقع کیفے میں3مسلح افرادنے ایک مشتبہ شاٹ گن ایک چھرے اور بیس بال کے ایک بیٹ کے ذریعے دھمکی دیتے ہوئے اپنا تمام سامان اورکاروں کی چابیاں ان کے حوالے کردیں، حملہ آوروں نے ایک شخص سے اس کی سفید رنگ کی رینج روور اور ایک بی ایم ڈبلیو 3سیریز چھین لی اس وقت کیفے میں موجود 3افراد کو جن کی عمریں کم وبیش 20سال بتائی جاتی ہیں ہسپتال پہنچایاگیا تاہم وہ شدید زخمی نہیں تھے، پولیس کو بعد میں چھینی گئیرینج روور فالو فیلڈ میں بوو لینڈ ڈرائیو پر مل گئی پولیس نے 6افراد کو جن میں 4لڑکے جن کی عمریں بالترتیب 23، 18,19اور58سال اور17سال عمر کی2لڑکیوں کو چھنتائی کے شبہے میں گرفتار کرلیاہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
تازہ ترین