• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطمینان کئے بغیرٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے،چوہدری نثار علی

Latest News
اسلام آباد......وفاقی وزیر اخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہجب تک مطمئن نہیں ہوں گےٹیم کو بھارت بھیجنے کا گرین سگنل نہیں دے سکتے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے تین رکنی ٹیم پیر کو بھارت جائے گی ۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار پریس کانفرنس میں کہا کہ آج ایک سیکیورٹی ٹیم تشکیل دی گئی ہے،ٹیم نے مثبت رپورٹ دی تو بدھ کو روانگی ہوگی ورنہ ملتوی کی جائےگی،دن بہت کم ہیں پاکستان کےعوام چاہتےہیں پاکستانی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے لیکن گزشتہ چنددنوں سے بھارت سے اچھی اطلاعات نہیں آرہی ہیں جس کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ سیکیورٹی ٹیم وہاں کی مثبت سیکیورٹی رپورٹ دےگی تو بدھ کو ٹیم کی روانگی ممکن ہو سکےگی۔

چوہدری نثار کا یہ بھی کہنا ہے انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد چیئرمین پی سی بی سےپاکستانی ٹیم کے تحفظ کا معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا بھی کہا ہے۔بھارت میں انتہا پسند وں کی جانب سےپاکستانی ٹیم کےدورےکی مخالفت پرتشویش ہے ۔
تازہ ترین