• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین  میں ماہرانجینئرزنےپہلا تھری ڈی پرنٹیڈ پیڈیسٹرین برج تیارکیاہے جوایک مقامی پارک میں نصب کیا گیا ہے۔

چینی شہر شنگھائی میں   ماہرانجینئرز نے پہلا تھری ڈی پرنٹیڈ پیڈیسٹرین برج تیارکیاہے جوایک مقامی پارک میں نصب کیا گیا ہے اور250کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

35دنو ں میں مکمل ہونیوالا یہ پْل15.25میٹر لمبا ہے ۔

3.8میٹر چوڑا اور1.2میٹر اونچا ہے جسے مضبوط ترین پلاسٹک سے بنایا گیا ہے ۔

دنیا کے سب سے طویل پل کا افتتاح

چین کے صدر ژی جن پنگ نے سمندر پر بنے دنیا کے سب سے بڑے پل کا افتتاح کر دیا،55 کلومیٹر طویل پل پر 20 ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔ سمندر پر بنا سب سے بڑا پل ہانگ کانگ اور مکاؤ کو چین سے جوڑے گا،چینی میڈیا کےمطابق 55کلومیٹر طویل مکاؤ برج کی تعمیر کا آغاز 15 دسمبر 2009 ءکو کیا گیا تھا۔ چین کے شہر زہوہائی میں ہونے والی تقریب میں چینی صدر ژی جن پنگ کے علاوہ ہانگ کانگ اور مکاؤ شہر کے رہنماؤ ں نے بھی شرکت کی ۔ اس پل میں زیر زمین سرنگ کا راستہ بھی شامل ہے، جسے کل عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ کلو میٹر طویل اس پُل میں6اعشاریہ 7 کلومیٹر کی ٹنل بھی شامل ہے جس کے علاوہ باقی 22اعشاریہ 9 کلو میٹر کے مرکزی برج کے علاوہ ایک مصنوعی جزیرہ بھی بنایا گیا ہے جس پر شاندار لائٹنگ سے لے کر بہترین لینز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ اس تعمیراتی شاہکار کی تیاری کیلئے انجینئرز نے8سالوں سے زائد عرصے تک لگاتار محنت کے بعد یہ پلان تیار کیا اور اس کو عملی جامہ پہنایا۔ برج سے ہانگ کانگ اور زوہائی کے درمیان راستہ 3 گھنٹوں سے سمٹ کر صرف 30 منٹ ہو جائے گا۔

جس پر نمی اورحرارت کی شدت اثر انداز نہیں ہوتی۔

واضح رہے چین کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ برج عوام کیلئے رواں ماہ کھولا جائیگا۔

تازہ ترین