وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے الزامات پر وضاحت کردی۔
ایک بیان میں پرویز خٹک نے مہمند ڈیم کے حوالے سے لگائے گئے الزامات پر کہا کہ مفادات کے ٹکراو کا مطلب وزارت سےخود کو یا خاندان کو فائدہ پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پورے ملک ،وزیراعلیٰ اپنے صوبے اور وزیر اپنی وزارت کے ذریعے خود یا اپنے خاندان کو فائدہ پہنچائے تو یہ مفادات کا ٹکراو ہے۔
انہوں نے اپوزیشن پر جملہ کستے ہوئے کہا کہ یہ کہتےہیں کہ حکومت میں رہ کر کاروبار نہیں کرنا چاہیے، لیکن خود اپنی حکومت میں کرتے رہے۔