کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سکریٹری ایاز محمود نے کہا ہے کہ حکومت نےفنڈزجاری نہیں کئے تو ٹیم پرو ہاکی لیگ سے باہر ہوجائے گی۔ وہ منگل کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، ایاز محمود نے کہا کہ حکومت کی جانب سے موجودہ ہاکی فیڈریشن کو 54 کروڑ 20 لاکھ روپے کی گرانٹ دی گئی ۔پرو ہاکی لیگ کے لئے دس سے بارہ کروڑ روپے درکار ہیں، اگر پاکستان نے اس ایونٹ میں حصہ نہیں لیا تو انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن مستقبل میں پاکستان پر عالمی مقابلوں میں شرکت پر پابندی اور جرمانہ عائد کرسکتی ہے۔