اسلام آباد(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے پی ٹی آئی نے بہت وعدہ کئے جو وہ روز بھول جاتے ہیں،چاہتے ہیں حکومت سودی نظام کے خاتمے کیلئے ہمارا ساتھ دے نہ کہ سودی نظام کی وکالت کر ے،پاکستانی عوام کی طرف سے سودی نظام کیخلاف قانونی و عدالتی جنگ لڑ رہے ہیں، وفاقی شریعت عدالت میں سودی نظام کیخلاف مقدمہ کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا 1992ء میں وفاقی شریعت عدالت نے سود کے خاتمے کا فیصلہ دیا، افسوس سپریم کورٹ نے دوبارہ نظرثانی کیلئے کیس شریعت عدالت بھیج دیا، اس وقت 2.4 ٹریلین روپے پر مشتمل پندرہ فیصد بینکنگ اسلامی طریقے سے ہو رہی ہے، موجودہ نظام کی وجہ سے صرف پینتیس فیصد لوگ بینکوں میں پیسہ رکھتے ہیں اگر پورا نظام اسلامی ہو جائے تو سو فیصد لوگ بینکوں میں پیسہ رکھیں گے جس سے معیشت مضبوط ہو گی، سودی نظام نے پاکستان کو بھکاری بنا دیا۔