• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب کو ملتان کے نام سے صوبہ بنایا جائے،ڈاکٹر طیب ملک

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک صوبہ ملتان کے وائس چیئرمیں ڈاکٹر طیب ملک نے کہا ہے کہ صوبے کے حصول کیلئے جدوجہد تحریک صوبہ ملتان کر رہی ہے جو اس خطے کی حقیقی نمائندہ آواز ہے کیونکہ یہ واحد جماعت ہے جو ہر قسم کے تعصب اور مفاد سے پاک جدوجہد کر رہی ہے ۔تحریک صوبہ ملتان چاہتی ہے کہ جنوبی پنجاب کو ملتان کے نام سے صوبہ بنایا جائے کیونکہ اس خطہ میں اردو ،پنجابی،ملتانی کے علاوہ بھی کئی زبانیں بولنے والے افراد بستے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ صوبہ بنے جس میں خطے کی تہذیب و ثقافت،رسوم و رواج،روایات،اقدار اور بولی جانے والی تمام زبانوں کے تحفظ کا ضامن ہو ناکہ لسانی بنیاد پر صوبہ بناکر خطے کا امن تباہ کر دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک صوبہ ملتان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میںامیر حسین گیلانی، قمر حبیب شکوری،انس نصیر خان،فراز حسین،ساجد قریشی،رانا عابد اور درجنوں نوجوان شریک تھے۔
تازہ ترین