• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر سنگھ اپنا’ سر نیم‘ تبدیل کرنے کو تیار

معروف بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون شادی کے بعد اپنا سر نیم تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں تاہم سر نیم تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہاران کے شوہر رنویر کپور نے کر دیا۔


آج کل دپیکا کے سر نیم تبدیل نہ کرنے کی خبریں میڈیا پرگردش کر رہی ہیں ، اس حوالے سے کئے گئے ایک سوال پر بالی ووڈ کے جوشیلے اداکار رنویر سنگھ نے مذاقاً کہا کہ اگر دپیکا اپنا سر نیم تبدیل کرنا نہیں چاہتیں تو کیوں نہ میں کر لوں ، ویسے بھی یہ لیجنڈری نام ہے۔

واضح رہے ایک انٹرویو میں دپیکا کا کہنا تھا کہ انہیں نے کبھی اپنا نام تبدیل کرنے کے بارے میں نہیں سوچا اور نا ہی کبھی رنویرسنگھ نے ان پر دبائو ڈالا کہ وہ اپنا نام تبدیل کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے نا صرف بالی ووڈ بلکہ پوری دنیا میں اپنا نام بہت محنت سے بنایا ہے، خاص طور پرسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ میں رانی پدماوت کا کردار اُن کے لیے کافی مشکل تھا اتنی جدوجہد اور محنت سےاپنا نام بنانے کے بعداُسےتبدیل کر لینا وہ نہیں سمجھتیں کہ درست ہے۔

تازہ ترین