کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے کام روک دیا ہے اور تحقیقات میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔ کمیٹی کے سربراہ رشید جونیئر کہتے ہیں کہ ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز وجوہات بتائیں گے تو تحقیقات کو آگے بڑھائیں گے۔ کمیٹی نے قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ سے سے سوالوں کے جواب طلب کیے تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹراصلاح الدین صدیقی اور ہیڈ کوچ توقیر ڈار کے علاوہ کسی نے جواب دینا گوارا نہ کیا ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے پی ایچ ایف کے صدر کو سوالوں کے جوابات لینے کی درخواست کی ہے تاکہ تحقیقات میں پیش رفت ہوسکے۔