• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریفک پولیس کی دھند کے حوالے سے ٹریفک آگاہی مہم جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد شریف کی زیر نگرانی ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے دھند کے حوالے سے ٹریفک آگاہی مہم جاری ہے، اس سلسلہ میں ایجوکیشن یونٹ نے فلوٹ ٹرک کے ذریعے کبوتر منڈی چوک پر ڈرائیوروں کے لئے ٹریفک آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا ،ممبر ایجوکیشن یونٹ ٹریفک وارڈن محمد خرم نے لیکچر دیتے ہوئے دھند میں ڈرائیونگ کے دوران اختیار کی جانیوالی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جبکہ روڈ یوزرز میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے اور سلو موونگ گاڑیوں اور ریڑھیوں پر ریفلیکٹر اسٹیکرز بھی چسپاں کئے گئے۔
تازہ ترین