ملتان(سٹاف رپورٹر)رستم ملتان ڈویژن مبارک علی المعروف ماکھا پہلوان مرحوم کی قل خوانی جامع مسجد محمد پورہ میں ہوئی جس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں،سیاستدانوں، پہلوانوں اور فن پہلوانی سے محبت کرنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اجتماعی دعا بھی کی گئی جبکہ آخر میں ماکھا پہلوان کے فرزند خالد پہلوان نے اپنے والد کی نصیحت کے مطابق خلیفہ اکرم پہلوان پیٹیاں والے کی دستار بندی کی جس کو ماکھا پہلوان مرحوم اپنی زندگی میں ہی عام خاص باغ میں واقع اکھاڑہ کا جانشین مقرر کر گئے تھے۔