• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ دنوں امریکی شہر نیو یارک میں واقع ویلیئٹ کمپنی نے ایک ایسا بلیو ٹوتھ ٹرانسمیٹر بنایا ہے جو ہوا میں موجود برقناطیسی یاریڈیائی امواج سے توانائی جذب کر کے بیٹری کے بغیر توانائی پیدا کرتا ہے اور اسمارٹ فون تک سگنل بھیجتاہے ۔ماہرین کے مطابق اس بلیو ٹوتھ پیوند میں اے آر ایم پروسیر نصب ہے جو اطراف سے توانائی جمع کر کے خود کو چلاتا ہے ۔اس میں ایک چھوٹی سی چپ پر اینٹینا چھاپ کر اسے کسی بھی کاغذ یا پلاسٹک کے ٹکڑے پر پیوست کیا جاسکتا ہے ۔یہ بلیو ٹوتھ اسٹیکر کسی بھی اسمارٹ فون ،انٹر نیٹ آف تھنگس اور دیگر پلیٹ فارم سے رابطہ بھی کرسکتا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین