ساہیوال میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے جس گاڑی پر فائرنگ کی وہ ڈرائیور ذیشان نے رینٹ پر حاصل کی تھی، ایکسائز ریکارڈ کے مطابق گاڑی عظیم لیاقت کے نام رجسٹرڈ ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جس گاڑی پر فائرنگ کی وہ ڈرائیور ذیشان نے کرائے پر حاصل کی تھی۔
یہ گاڑی 16 جنوری کو فیصل آباد، 18 جنوری کو لاہور اور 19 جنوری کو ساہیوال میں دیکھی گئی تھی، جبکہ مشکوک کار کے ڈرائیور ذیشان کو چیک کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایکسائز ریکارڈ میں سفید رنگ کی یہ کار عظیم لیاقت کے نام رجسٹرڈ ہے۔