• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثے چھپانے کا الزام، زرداری کی نااہلی کیلئے تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی عوامی عہدہ کیلئے نا اہلیت کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ فارم اے اور بی میں نیو یارک کا اپارٹمنٹ، پارکنگ اسپیس، دو بلٹ پروف گاڑیاں ظاہر نہیں کیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار اور سندھ اسمبلی کے سابق رکن خرم شیر زمان نے سوموار کے روز آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر کی گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری نے 2018 کے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہے ،انہوں نے فارم اے اور فارم بی میں بہت ساری غلط بیانی کرتے ہوئے نیو یارک کا اپارٹمنٹ، پارکنگ اسپیس اور دو بلٹ پروف گاڑیاں ظاہر نہیں کی ہیں،درخواست گزاروں نے کہا ہے کہ وہ رکن قومی اسمبلی بننے کے بھی اہل نہیں، انکی جانب سے ظاہر نہ کئے گئے اثاثوں کی مالیت 14 کروڑ 37 لاکھ روپئے بنتی ہے، جبکہ وہ نیو یارک میں پراپرٹی ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں۔

تازہ ترین