• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں6پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے سے بڑھ کر138.86روپے اور قیمت فروخت 138.90روپے سے بڑھ کر 138.96 روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں مزید 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 139.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت 139.40 روپے سے بڑھ کر 139.50روپے ہوگئی۔

تازہ ترین