• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخاب،مجلس وحدت مسلمین نے اشرف قریشی کی حمایت کا اعلان کردیا

کراچی(اسٹاف رپوٹر)کراچی کے حلقہ پی ایس94 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اشرف قریشی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔اس بات کا اعلان منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی دفتر وحدت ہاوس آمد کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر کیا،پریس کانفرنس میں امیدوار حلقہ پی ایس 94اشرف قریشی،نواز خان،عدنان اسماعیل، ایم پی اے عباس جعفری، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماعلامہ مبشر حسن،علامہ صادق جعفری،علامہ علی انور جعفری، میر تقی ظفر، ناصر الحسینی،احسن عباس،سجاد سمائری سمیت دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین