• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس ریلوے ملتان کا شیرشاہ ،پیراں غائب سٹیشن کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان امیرداؤد پوتا نے شیرشاہ اور پیراں غائب ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے متوقع درآمدی و برآمدی اشیاء کی نقل وحمل اور کنٹینرز کی لوڈنگ، ان لوڈنگ کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لیا،ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن افسر طاہر مسعود مروت،ڈویژنل انجینئرز عابد رزاق اور شعیب اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے،بتایا گیا ہے کہ ایک نجی کمپنی نےپاکستان ریلوے کو پیشکش کی ہے کہ اگر انہیں مظفرگڑھ،شیرشاہ یا پیراں غائب سٹیشن میں سے کسی ایک جگہ پر کنٹینر سپیشل کے لئے جگہ فراہم کی جائے تو وہ ریلوے کو بزنس فراہم کرسکتے ہیں،ڈی ایس کو بتایا گیا کہ شیرشاہ سٹیشن کے یارڈ میں روڈ سے ملحقہ ایک ریلوے لائن کے کچھ سو میٹرکے حصہ کو ڈمپ کرکے وہاں کرین کی مدد سے کنٹینر ز کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کی جاسکتی ہے اور اس سے ٹرین آپریشن بھی متاثر نہیں ہوگا ،بعدازاں ڈی ایس نے مذکورہ ڈویژنل افسران کے ہمراہ پیراں غائب ریلوے سٹیشن کا بھی دورہ کیا ،انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شیرشاہ اور پیراں غائب سٹیشن میں سے موزوں جگہ کا انتخاب کرنے کے لئے جلد فزییبلٹی رپورٹ تیار کریں تاکہ ہیڈ کوارٹر سے منظور کرا یا جاسکے۔
تازہ ترین