کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی کنوینرمولاناعبدالخالق مری نے تمام اضلاع کے کنوینروں کوہدایت کی ہے کہ وہ 25جنوری تک حلقوں سے کاپیاں وصول کرکے صوبے کے پاس جمع کریں ۔انہوں نے کہاکہ رکنیت سازی کی مدت آج 23جنوری کوختم ہورہی ہے جس کے بعدرکنیت سازی نہیں ہوگی جن حلقوں کے پاس کاپیاں اب تک موجود ہیں وہ ضلعی کنوینروں کے پاس جمع کریں۔