کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت شروع ہوگئی، جس میں سابق صدر آصف علی زرداری ان کی ہمشیرہ فریال تالپور و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے۔
میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر ممتاز الحسن و دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
آج آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کا آخری روز ہے، ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں مزید توسیع کا فیصلہ بھی آج ہی ہوگا۔
تفتیشی افسر مقدمے میں ہونے والی پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کریں گے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں گے۔
عدالت نے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو آج پیش کرنے کا حکم دیا تھا،اس موقع پر بینکنگ کورٹ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی آمد سے قبل پیپلزپارٹی کے کارکنان کے بینکنگ کورٹ پہنچنے کا سلسل شروع ہوگیا ہے۔