لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے معمولی جرائم کے مقدمات کو 3 مہینوں میں نمٹانے کا حکم دے دیا ہے اور ہدایت کی کہ 31 دسمبر تک دائر تمام معمولی جرائم کے مقدمات 30 اپریل تک نمٹائے جائیں. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان نے تمام اضلاع کےسیشن ججز کو اپنے متعلقہ مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹس ہر ہفتے بھیجنے کی بھی ہدایت کی ہے. پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں معمولی جرائم کےتحت 7 ہزار 475 مقدمات زیر التواء ہیں۔