جنوبی کوریا کے سابق چیف جسٹس یانگ سونگ تائی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے الزامات پرگرفتار کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یانگ سونگ تائی پر سابق صدر پارک کے حق میں فیصلے دینے کےلیے ججوں پر دباؤ ڈالنے کا الزام بھی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی فوری گرفتاری کا فیصلہ ان کی جانب سے شواہد کے مٹائے جانے کے خدشات کےپیش نظر کیا گیا ہے۔