بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے، ملک کا سرد ترین مقام منفی بارہ ڈگری کے ساتھ زیارت رہا۔ قلات میں منفی سات جبکہکوئٹہ میں منفی چھ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد سے کوئٹہ سمیت صوبے کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک ہے،کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیا گیا۔
شدید سردی کے باعث آج بھی سڑکوں پر کھڑا پانی جم گیا ہے،گھروں سے نکلنے والے شہری اپنے جسم کو خوب ڈھانپ رہے ہیں جبکہ مزدور طبقہ جگہ جگہ لکڑیاں جلاکر خود کو حرارت پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔
ادھر قلات اور وادی زیارت سمیت ملحقہ حلقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ،زیارت میں درجہ حرات منفی12 ،قلات میں منفی7 ، دالبندین میں منفی3،نوکنڈی،ژوب میں منفی2 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیاگیا۔
پنجگور میں ایک،خضدار2،بارکھان3،لسبیلہ6،گوادر میں درجہ حرارت9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
آئندہ24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے۔