• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب صوبےکےقیام سے وفاق مضبوط ہوگا،شاہ محمود

ملتان،رحیم یار خان (نمائندگان جنگ/ ایجنسیاں) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب میں صوبے کےقیام کیلئےانتہائی سنجیدہ اور پر عزم ہے ،کچھ لوگ سیاسی مصلحتوں کےپیش نظر اس معاملے کوالجھا رہے ہیں،جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے انتظامی اختیارات منتقل کررہے ہیں،تحریک انصاف وفاقی سوچ رکھنے والی جما عت ہے، جنوبی پنجاب صوبے کےقیام سے وفاق مضبوط ہوگا، رواں سال جولائی میں جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کاقیام عمل میں لایاجا رہاہے، جس کے قیام سےاختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ممکن ہوگی، جنوبی پنجاب کے لوگوں کے مسائل حل ہونگے اور ان کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزارت خارجہ میں جنوبی پنجاب سےتعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی، پار لیمنٹرینز پرمشتمل جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوا لےسےمشاورتی اجلاس کی صدارت کرتےہوئےکیا۔
تازہ ترین