• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ، کے الیکٹرک کی معذرت

نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث کے الیکٹرک کا سسٹم متاثر ہونے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث سندھ کے بیشتر شہروں میں ٹرپنگ آئی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک کے سسٹم میں بھی ٹرپنگ آئی ہے لیکن آئی لینڈ موڈ میں جانے کے باعث نیٹ ورک محفوظ ہے۔

ٹرپنگ کے باعث کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا،محمود آباد،کورنگی،گلشن اقبال، گلستان جوہر،اورنگی ٹاون، سولجر بازار،اولڈ سٹی ایریاز ،صدراور ڈیفنس یو میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں بجلی کی جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نےپریشانی پر معذرت خواہ کرتے ہوئےصارفین سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین