آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب فوجی مشق کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی ماحول کی طرز میں ایک بریگیڈ کی مشق کا مشاہد ہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی مشق میں ٹینک، اینٹی ٹینک ویپنز سمیت مختلف ویپنز سسٹم سے فائرنگ کی گئی جبکہ ملٹی پل آرٹلری گنز اور فضائیہ کے جنگی طیارے بھی مشق کا حصہ تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کے بلند جذبے کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، کسی بھی مہم جوئی کے خلاف بھی مکمل تیار ہیں۔
اپنے خطاب میں آرمی چیف نے جوانوں پر ٹریننگ اور پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ دینے پر زور دیا۔