• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال انتہائی شرمناک ،وفاق نے فوری ایکشن لیا ،شوکت بسرا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سندھ حکومت نے ’امل بل‘ متعارف کرادیاجس کے تحت ہر اسپتال کسی بھی زخمی کو طبی امداد دینے کا پابند ہوگا،امراض گردہ کے اعلیٰ ترین ادارے ایس آئی یو ٹی (سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن ) کوپانی کی شدید ترین قلت کا سامنا ہے،ماہر غذائیت نے بتایا کہ مائیں صحت چاہتی ہیں تواپنے بچوں میں بھرپور ناشتے کی عادت ڈالیں،کراچی میں یکم فروری سے 3 روزہ ادبی میلہ سج رہاہے ،معروف مزاحیہ شاعر دلاور فگار کو ان کی 21 ویں برسی پر ٹریبیوٹ پیش کیا گیا۔مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ امل بل سندھ حکومت کی ایک ایسی کاوش ہے جس میں ہر اسپتال کسی بھی زخمی کو طبی امداد دینے کا پابند ہوگا میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ کے بغیر ہی تمام سرکاری و غیر سرکاری پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کرنا لازمی ہوگا پیسوں کا تقاضا بھی نہیں کیا جائے گا ۔ رہنما تحریک انصاف شوکت بسرا نے سانحہ ساہیوال کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور وفاق نے اس سانحہ پر فوری ایکشن لیا ہے اگراس طرح کے ایکشن ماضی میں ہونے والے سا نحا ت پر لے لئے جاتے تو آج اس سانحے کی نوبت نہ آتی ۔ماہر غذائیت آمنہ مجیب کا اس حوالے سے جیو پاکستان میں کہنا تھا اگر مسلسل بچے کو وٹامن اے اور ڈی نہیں ملے گا تو اس کا دماغ اور ہڈیاں ڈیولپ نہیں ہوسکیں گی ۔

تازہ ترین